انقرہ،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترک فورسز نے اپنے ہمسایہ ملک شام میں داعش کے اٹھارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک فورسز گزشتہ چار ماہ سے اپنی سرحد سے منسلک شامی علاقوں میں داعش اور کردوں کے خلاف فرات شیلڈ نامی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق ان کے حملوں میں سینتیس عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترکی الباب نامی شامی علاقے میں داعش کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔